ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے تحصیلدار دفتر کے سامنے دہلی فسادات کی مذمت میں احتجاج

بھٹکل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے تحصیلدار دفتر کے سامنے دہلی فسادات کی مذمت میں احتجاج

Wed, 26 Feb 2020 20:46:11    S.O. News Service

بھٹکل:26؍فروری(ایس اؤ نیوز)شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج کو لےکر دہلی میں پچھلے تین دنوں سےجاری فسادات کی مذمت  کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا بھٹکل کے ممبران نے بدھ کی شام تحصیلدار دفترکے سامنے احتجاج کیا۔

دہلی میں ہورہے فساد کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس اہم وجہ ہے۔ دہلی پولس فسادات کو روکنےمیں ناکام ہے۔ فسادکو بھڑکانے  والے  بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے خلاف کارروائی کی جائے۔ معاملے کی ذمہ داری قبول کرتےہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ استعفیٰ دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ تھوڑی دیر تک احتجاجی وہاں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کے بعد چلے گئے۔ ایس ڈی پی آئی لیڈران توفیق بیاری ، وسیم منیگار، عبدالکریم وغیرہ موجود تھے۔


Share: